وفاقی حکومت نے رمضان میں دفتری اوقات کار کا اعلان کردیا

وفاقی حکومت نے رمضان میں سرکاری دفاتر کا شیڈول جاری کردیا ہے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے رمضان میں سرکاری دفاتر کے اوقات کار سے متعلق نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق سرکاری دفاتر میں اوقات کار پیر تا جمعرات اور ہفتہ صبح 10 تا دوپہر 3 بجے تک ہوں گے جب کہ جمعے کے روز وفاقی دفاتر میں صبح 10 سے دوپہر ایک بجے تک کام ہوگا،یعنی ہفتے میں 6 روز کھلنے والے دفاتر میں روزانہ 5 گھنٹے کام ہوگا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق پیر تاجمعہ5 روز کام کرنے کی صورت میں دفتری اوقات کار صبح 10 سے 4 بجے تک ہوں گے، یعنی ہفتے میں 5 روز کام کرنے والوں کے روزانہ کے اوقات کار 6 گھنٹے ہوں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے