کراچی: شدید گرمی سے گیسٹرو کے مریضوں میں خطرناک اضافہ

کراچی میں حالیہ شدید گرمی کے باعث پیٹ کی بیماریوں، خصوصاً گیسٹرو کے کیسز میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

جناح اسپتال کے حکام کے مطابق روزانہ 150 سے زائد مریض معدے کے امراض میں مبتلا ہو کر اسپتال کا رخ کر رہے ہیں جبکہ عام دنوں میں یہ تعداد تقریباً 50 ہوتی تھی۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زیادہ تر مریض الٹی، دست، پیٹ درد اور ڈائریا جیسی علامات کے ساتھ آ رہے ہیں، جو آلودہ پانی اور غیر معیاری خوراک کے استعمال کا نتیجہ ہو سکتا ہے۔

طبی ماہرین نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صاف اور ابلا ہوا پانی استعمال کریں، باسی اور کھلے کھانوں سے پرہیز کریں۔

ماہرین نے تاکید کی ہے کہ کھانے سے پہلے ہاتھ دھونا اور صفائی کا خاص خیال رکھنا انتہائی ضروری ہے۔

گرمی کی شدت کے پیشِ نظر ماہرین نے زیادہ پانی، او آر ایس اور دیگر مشروبات کے استعمال کو بھی ضروری قرار دیا ہے تاکہ جسم میں پانی کی کمی سے بچا جا سکے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے