ایف آئی اے لاہور نے مزید 3 شوگر ملز کو نوٹس جاری کردیے

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے مزید 3 شوگر ملز کو طلبی کے نوٹس جاری کردیے۔

ایف آئی اے لاہور نےآدم شوگر ملز (آدم گروپ)، انڈس شوگر ملز اور 2 اسٹار ملز سے سال 2020-21ء میں چینی کی کل پیداوار اور فروخت کی تفصیلات بھی طلب کی ہیں جب کہ ان سے ایف بی آر میں جمع کرایا گیا ریکارڈبھی مانگا گیا ہے۔

اس سلسلےمیں جاری کردہ نوٹس میں کہا گیا کہ سٹّہ کے ذریعے فروخت یا بُک کی گئی چینی کا ریکارڈ بھی لائیں جب کہ چینی کی قیمت مقرر کرنے کے طریقہ کار اور سٹّے کے ذریعے فروخت کی گئی چینی کے ڈیلرز/بروکرز کی تفصیلات بھی پیش کی جائیں۔

ایف آئی اے نے شوگر ملز اور سٹّے بازوں کے باہمی روابط اور لین دین کی تفصیلات بھی لانے کا حکم دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے نے رحیم یار خان گروپ کی ملکیت 2 اسٹار ملز کی انتظامیہ کو بھی طلب کر لیا،2 اسٹار ملز وفاقی وزیر خسرو بختیار کے چھوٹے بھائی کی بتائی جاتی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے