جہانگیر اور علی ترین کی عبوری ضمانت میں توسیع

لاہور: بینکنگ اور سیشن کورٹ نے شوگر اسکینڈل سے متعلق کیس میں جہانگیر ترین اور ان کے بیٹے علی ترین کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔

جہانگیر ترین ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کے ہمراہ پہلے سیشن عدالت پہنچے جہاں جہانگیر ترین اور علی ترین کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔

سیشن عدالت نے جہانگیر ترین اور علی ترین کی عبوری ضمانت میں 22 اپریل تک توسیع کر دی۔

بعدازاں جہانگیر ترین بینکنگ کورٹ میں بھی پیش ہوئے جہاں بینکنگ کورٹ کے جج امیر محمد خان نے کیس کی سماعت کی اور جہانگیر ترین کی درخواست ضمانت میں 17 اپریل تک توسیع کر دی۔

خیال رہے کہ جہانگیر ترین کی شوگر ملز جے ڈی ڈبلیو پر غیرقانونی طریقے سے پیسہ بنانے اور منی لانڈرنگ سمیت متعدد مقدمات درج ہیں۔

گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے بھی اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ چینی اسکینڈل میں بلاتفریق احتساب ہو گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے