پی پی کی اتحاد سے علیحدگی کے بعد حکومت مخالف بیانیہ اپنی موت آپ مرگیا، فواد

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) سےعلیحدگی کے بعد حکومت مخالف بیانیہ اپنی موت آپ مرگیا۔

اپوزیشن اتحاد میں ٹوٹ پھوٹ پر ٹوئٹ میں فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ اپوزیشن اب استعفوں اور احتجاج کے بیانیے سے باہر نکلے اور اصلاحات کےایجنڈے پر آئے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی پی ڈی ایم سے علیحدگی کے بعد حکومت مخالف بیانیہ اپنی موت آپ مرگیا۔

ان کا کہنا تھاکہ حکومت انتخابی عمل میں بہتری کیلئے تجاویز دے چکی اور اپوزیشن کی تجاویز کا انتظار ہے لہٰذا آگے بڑھیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے