پروفیسر ڈاکٹرقبلہ ایاز کو دوبارہ اسلامی نظریاتی کونسل کا چیئرمین مقرر کر دیا۔
صدر عارف علوی نے اسلامی نظریاتی کونسل کے بارہ ممبران اور چیئرمین کا تقرر کر دیا_
صدر نے آئین کے آرٹیکل 228 کے تحت تقرریاں کیں۔
دیگر ممبران میں حافظ محمد طاہر اشرفی، مفتی محمد زبیر، مولانا نسیم علی شاہ، سید محمد حبیب عرفانی، علامہ محمد حسین اکبر، سید ضیاء اللہ شاہ بخاری، پیرزادہ جنید امین، محمد حسن حبیب الرحمن، مولانا حمید الحق حقانی، ڈاکٹر عمیر محمود صدیقی اور پیر ابوالحسن محمد شاہ بھی شامل ہیں۔

چئیرمین اسلامی نظریاتی کونسل و سابق وائس چانسلر پشاور یونیورسٹی
پروفسیر ڈاکٹر قبلہ ایاز اس سے پہلے بھی اسلامی نظریاتی کونسل کے چئیر مین رہ چکے ہیں ۔ وہ 6 اکتوبر 1953 کو خیبر پختونخواہ کے ضلع بنوں میں پیدا ہوئے ۔ انہوں نے 1975 میں پشاور یونیورسٹی سے اسلامیات میں ماسٹر کیا ۔ انہوں نے 1985 میں یونیورسٹی آف ایڈنبرا کے شعبہ اسلامک اینڈ مڈل ایسٹڑن اسٹڈیز سے Dr Carole Hillenbrand کی نگرانی میں پی ایچ ڈی کی ۔ وہ پشاور یونیورسٹی اور اسلامیہ کالج یونیورسٹی کےوائس چانسلر رہے ۔ شیخ زید اسلامک سنٹر پشاور یونیورسٹی کے ڈائریکٹر ، شعبہ سیرت پشاور یونیورسٹی کے چئیرمین اور شعبہ مشرقی علوم کے ڈین بھی رہے ۔ انہیں پہلی بار 2017 میں اسلامی نظریاتی کونسل کے چئیرمین مقرر کیا گیا ۔ گذشتہ سات ماہ سے یہ منصب خالی تھا ۔ اب انہیں ایک بار پھر اسلامی نظریاتی کونسل کا چئیرمین مقرر کیا گیا ہے ۔ ان کا عہدہ وزیر مملکت کے برابر ہے ۔