عالمی ادارہ صحت نے سائنو ویک ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری دے دی

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کورونا کی چینی ویکسین سائنو ویک کے ہنگامی استعمال کی منظوری دے دی۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق سائنوویک ویکسین مؤثر، محفوظ اور تیاری کے تمام عالمی معیار پر پورا اترتی ہے۔

عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ دنیا کو کورونا کی مختلف ویکسینز کی ضرورت ہے اورویکسین بنانے والے ادارے کوویکس پروگرام میں شرکت کریں۔

ماہرین کے مطابق 18 سال سے زائد عمر کے افراد کو سائنو ویک ویکسین کی 2 خوراکیں 2 سے 4 ہفتے کے دوران لگائی جاسکتی ہیں۔

خیال رہے کہ عالمی ادارہ صحت سے ہنگامی استعمال کی منظوری حاصل کرنے والی دوسری چینی ویکسین ہے جبکہ اس سے قبل عالمی ادارہ صحت نے سائنو فارم کے بھی ہنگامی استعمال کی جازت دی تھی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے