سندھ پر کوئی ادارہ یا وفاقی حکومت حملہ آورنہیں،کراچی آپریشن وفاقی حکومت نے شروع کیا :چوہدری نثار

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہاہے کہ کراچی آپریشن صوبائی نہیں بلکہ وفاقی حکومت نے شروع کیا ،سندھ پر کوئی ادارہ یا وفاقی حکومت حملہ آور نہیں ہے،لیکچر دینے والوں کی کارکردگی بیان کرو تو منہ چھپاتے پھرتے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق چوہدری نثار کا کہناہے کہ سندھ پر کوئی ادارہ یا وفاقی حکومت حملہ آور نہیں ہے بلکہ حملہ آور وہ ہیں جو کئی سالوں سے سندھ کے وسائل پر قابض ہیں اور صوبے کے وسائل اور دولت کو دیمک کی طرح کھارہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ گیس کمپنیوں سے پی آئی اے تک کی کارستانیوں پر کتابیں لکھی جاسکتی ہیں ،کوئی ادارہ جواب طلبی کرے تو سندھ پر حملے سے تشبیہ دی جاتی ہے ۔

وفاقی وزیر کا کہناتھا کہ کچھ لوگوں نے اپنی غلطیاں چھپانے کیلئے پاکستان کی سیاست کو ڈھال بنا رکھاہے ،نیب وفاقی حکومت کی ہدایت پر کارروائی نہیں کرتا یہ ایک خود مختار ادارہ ہے ۔چوہدری نثار کا کہناتھا کہ کراچی آپریشن صوبائی حکومت میں نہیں بلکہ وفاقی حکومت نے شروع کیا ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے