وفاق نے ایمر جنسی لگانی ہے تو لگا دے ،دھمکیاں نہ دے :خورشید شاہ

قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ چوہدری نثار کے سندھ حکومت کے حوالے سے بیان میں نواز شریف کے کردار کے بارے میں علم نہیں ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ اگر وفاق نے ایمر جنسی لگانی ہے تو لگا دے ،اس طرح دھمکیاں نہ دے ۔

قومی اسمبلی میں چوہدری نثار کی رینجرز کے اختیارات میں توسیع سے متعلق پریس کانفرنس پر احتجاج کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف نے کہا کہ پیپلز پارٹی رینجرز کے اختیارات میں رکاوٹ نہیں ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار کی پریس کانفرنس میں وزیر اعظم کا کتنا حصہ ہے معلوم نہیں ۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے بہت کچھ دیکھا اور پایا ہے ،جب نواز شریف جیل میں تھے تو کلثوم نواز اکیلے احتجاج کر رہی تھیں اور کچھ لوگ گھروں میں بیٹھے تھے ۔خورشید شا ہ نے کہا کہ ہم نے جمہوریت کی خاطر جیلیں بھی دیکھی ہیں،کئی لوگوں نے تو جیلیں بھی نہیں دیکھیں۔انہوں نے کہاکہ ماضی کو دو بارہ دہرانا نہیں چاہیے ،آپس کی لڑائی سے فائدہ کسی اور کو ہوجاتا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر عاصم کی ویڈیو منظر عام پر لائی جائے لیکن ڈاکٹر عاصم کے ساتھ رانا مشہود کی ویڈیو بھی سامنے لائی جائے ،اسحاق ڈار نے کہا کہ ”یس “میں نے لانڈرنگ کرتا ہوں ۔خورشید شاہ نے مزید کہا کہ حکیم اللہ محسود کی ہلاکت پر ایک وزیر کی آنکھ میں آنسو تھے ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے