جو بھی ہو جائے، کیسا ہی دباؤ کیوں نہ ہو، پاک چین تعلقات کبھی تبدیل نہیں ہوں گے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جو بھی ہو جائے، کیسا ہی دباؤ کیوں نہ ہو، پاک چین تعلقات کبھی تبدیل نہیں ہوں گے۔

چینی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھاکہ امریکا اور مغربی طاقتوں کا پاکستان کو کسی ایک ملک سے جوڑنا غیر منصفانہ ہے، ہمیں کسی ایک طرف کا کیوں ہونا چاہیے؟ ہمیں تو ہر ایک سے تعلقات رکھنے چاہیئيں۔

پاک چین تعلقات پر انہوں نے کہا کہ کچھ بھی ہوجائے، کیسا ہی دباؤ کیوں نہ آئے، پاک چین تعلقات کبھی تبدیل یا کمزور نہیں ہوں گے۔

ان کا کہنا تھاکہ پاک چین تعلقات بہت گہرے ہیں، یہ حکومتی سطح پرنہیں بلکہ عوام کی سطح پربھی ہیں، چین ہر قسم کے حالات میں پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا۔

وزیراعظم کا کہنا تھاکہ پاکستانی عوام کے دل میں چین کیلئے خاص جذبات ہیں، بین الاقوامی فورم پر پاکستان اور چین ہمیشہ اکٹھے ہوتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک پاکستان کا معاشی مستقبل ہے، اس سے سیاسی تعلقات بھی مضبوط ہوں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے