افغان سفیر کی بیٹی کا مختلف زبانوں میں انٹرویو پاکستان کیخلاف میڈیا وار کا حصہ ہے

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ افغان سفیر کی بیٹی کا تین مختلف زبانوں میں انٹرویو پاکستان کے خلاف میڈیا وار کا حصہ ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ افغان سفیر کی بیٹی ہماری بیٹیوں کی طرح ہے، وہ اغوا نہیں ہوئی تھی، اس معاملے پر پاکستان کو مورد الزام نہ ٹھہرائیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ بھارت نے پاکستان کے خلاف میڈیا وار شروع کر رکھی ہے اور افغان سفیر کی بیٹی سلسلہ خیل کا 3 مختف زبانوں میں انٹرویو پاکستان کے خلاف میڈیا وار کا حصہ ہے، یہی رویہ جاری رکھا گیا تو ہمارے پاس ساری فوٹیج اور ثبوت موجود ہیں، شواہد پیش کیے تو پھر کسی کو گلہ نہیں ہونا چاہیے، ہم نے افغان ٹیم کو مکمل طور پر مطمئن کرکے بھیجا ہے۔

نور مقدم قتل کیس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ قاتل کی فارنزک رپورٹ مل گئی ہے اور میچ بھی کر گئی ہے، نور مقدم کیس میں والدین سمیت ملزمان کے نام ای سی ایل میں ڈال دیئے گئے ہیں۔

[pullquote]افغانستان ایشو پر پی ڈی ایم اور عمران خان کا ایک ہی بیانیہ ہے: شیخ رشید[/pullquote]

حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) سے متعلق بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ڈی ایم کا اجلاس انجمن ستائش باہمی کی میٹنگ تھی، وہ تو پچھلے سال بھی جلسے کر رہے تھے ہمیں جلسے کرنے پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ افغانستان میں مذاکرات ہونے چاہئیں، یہی تو عمران خان بھی کہہ رہے ہیں، پی ڈی ایم نے افغانستان پر جو بیان دیا، عمران خان کا بھی یہی بیانیہ ہے کہ افغانستان کا مسئلہ افغانیوں پر چھوڑتے ہیں، ہم افغانستان میں مذاکرات اور امن کے حامی ہیں، یہی بات پی ڈی ایم والے بھی کر رہے ہیں۔

افغان مہاجرین کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ کورونا اور این سی او سی ایجنڈے کے تحت پاک افغان سرحد بند ہے، بارڈر مینجمنٹ کی وجہ سے افغان مہاجرین وہاں سے یہاں نہیں آ رہے، افغان مہاجرین ترکی اور دیگر ملکوں کا رخ کر رہے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں وزیر داخلہ کا کہنا تھا سابق وزیراعظم نواز شریف کی شریانیں سکڑ رہی ہیں تو پاکستان آئیں اور قوم کو سچ بتائیں، شہباز شریف نے اب تک اپیل نہیں کی، میں نہیں سمجھتا کہ وہ باہر جانا چاہتے ہیں، شہباز شریف میڈیا میڈیا کھیلنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم ہےکیا، ایک فضل الرحمان اور دوسری ن لیگ، باقی 9 جماعتوں کا کوئی نام بتا دیں، ان 9 جماعتوں کی تو میری طرح ایک سیٹ بھی نہیں ہے، پی ڈیم ای ٹائیں ٹائیں فش ہے، چوں چوں کا مربہ ہے۔

ان کا کہنا تھا پی ڈی ایم کو کہنا چاہتا ہوں کہ پاکستان ایک اہم کردار ادا کرنے جا رہا ہے، پاکستان دنیا کے اہم ترین ایشو پر مرکزی کردار ادا کرنے والا ملک بننے والا ہے۔

[pullquote]پی ڈی ایم والے جو مرضی کر لیں الیکشن وقت پر ہوں گے: وفاقی وزیر[/pullquote]

پنجاب میں تحریک عدم اعتماد سے متعلق سوال پر وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اپوزیشن پنجاب میں عدم اعتماد کا شوق پورا کر لے، پنجاب حکومت کے ساتھ ہوتا ہے اپوزیشن کے ساتھ نہیں۔

ملک میں قبل از قت انتخابات سے متعلق سوال پر شیخ رشید کا کہنا تھا کچھ نہیں ہونے جا رہا، جو مرضی کر لیں الیکشن وقت پر ہوں گے، عمران خان نے تین سال نکال لیے ہیں، ایک سال تو الیکشن مہم میں لگ جاتا ہے، پانچواں سال الیکشن کی تیاری کا ہوتا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے