زیادہ اثر والی دوائیں دے رہے ہیں. ڈاکٹر عاصم

ڈاکٹر عاصم کا سات روزہ ریمانڈ ختم ہونے کے بعد انہیں نیب عدالت میں پیش کر دیا گیا

اس موقع پر میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا کہ انہیں کئی بیماریاں لاحق ہیں .

انہوں نے کہا کہ انہیں زیادہ اثر والی دوائیں کھلائی جا رہی ہیں جس کی وجہ سے ان کے پاؤں پر زخم ہو گیا ہے.

اس موقع پر انہوں نے صحافیوں کو اپنے پاؤں کا زخم بھی دکھایا.

ذرائع کے مطابق نیب حکام ڈاکٹر عاصم حسین کا مزید ریمانڈ چاہتے ہیں.

ڈاکٹر عاصم حسین اگست سے گرفتار ہیں. پہلے رینجرز نے ان کا 90 روز کا ریمانڈ لیا اور پھر انہیں نیب کے حوالے کر دیا گیا.

ڈاکٹر عاصم حسین پر کرپشن اور دہشت گردوں کی معاونت کا الزام ہے.

ڈاکٹر عاصم حسین کی گرفتاری کی وجہ سے پیپلز پارٹی اور رینجرز میں شدید اختلافات جنم لے چکے ہیں.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے