معروف ریسلرانڈرٹیکرکے کیر ئیر کا آخری مقابلہ جان سینا سے کروانے کی کوششیں تیز

پانچ برسوں میں ہیل ان دی سیل ایونٹ اور 2008 کے بعد سمر سلیم کے مقابلوں میں پہلی بار شرکت سے یہ واضح ہوگیا ہے کہ ڈبلیو ڈبلیو ای ریسل مینیا 32 میں اس لیجنڈ ریسلر کے حوالے سے کسی بڑے مقابلے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔

ڈبلیو ڈبلیو ای اپنے اس سالانہ ایونٹ میں تماشائیوں کی تعداد کے تمام پرانے ریکارڈز توڑنے کی خواہشمند ہے اور ممکنہ طور پر یہ انڈر ٹیکر کے کیرئیر کا آخری میچ بھی ہوگا ،لہذا ان کے مقابلے میں ایسا مخالف لانے کی تیاری ہو رہی ہے جو لوگوں میں بہت زیادہ مقبول بھی ہو اور لیجنڈ ریسلر کے آخری مقابلے کا درست ترین حریف بھی۔

امریکی میڈیا کے مطابق ایسی اطلاعات سامنے آرہی ہیں کہ ڈبلیو ڈبلیو ای انڈر ٹیکر کے مقابلے میں کسی اور کو نہیں موجودہ دور کے مقبول ترین ریسلرز میں سے ایک جان سینا کو سامنے لانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ سٹنگ نامی جس ریسلر کا مقابلہ ریسل مینیا میں انڈر ٹیکر سے کرانے کا سوچا گیا تھا وہ نائٹ آف چیمپئنز میں زخمی ہونے کے بعد طویل عرصے کے لیے رنگ سے آؤٹ ہوگئے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے