سعد رضوی کی رہائی کیخلاف پنجاب کی درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر

پنجاب حکومت نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ سعد رضوی کو رہا کرنے کا لاہورہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔

پنجاب حکومت نے سپریم کور ٹ میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ سعد رضوی کی نظر بندی ختم کرنے اور انہیں رہا کرنے کے حکم میں قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کو نظر بندی کے بارے میں تفصیلی ریکارڈ بھی فراہم کیا گیا لیکن عدالت نے نظر بندی ختم کر دی۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ سعد رضوی کی نظر بندی ختم کرنے اور انہیں رہا کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

سپریم کورٹ میں سعد رضوی کی نظر بندی ختم کرنے کے فیصلے کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر کردی گئی ہے۔

سپریم کورٹ کا دو رکنی بینچ اپیل پر کل سماعت کرےگا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے