عدالت نے نجی بینک کے صارفین سے فراڈ پر باپ، بیٹے اور بیٹی کو سزا سنادی

کراچی کی بینکنگ کورٹ نے صارفین کے اکاؤنٹس سے پیسے نکال کر فیملی ممبرز کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کرنے پرنجی بینک کی پریمیئر ریلیشن منیجر نیہا، ان کے والد اور بھائی کو قید اور جرمانے کی سزا سنادی۔

عدالتی فیصلے کے مطابق ملزمہ نے صارفین کے اکاؤئنٹس سے پیسے فیملی ممبران کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کیے جس سے گھر والوں نے گاڑیاں، جیولری خریدی اور فلیٹ کا کرایہ دیتے رہے۔

عدالت نے جرم ثابت ہونے پر منیجر نیہا کو 34 سال قید اور مجموعی طور پر 15کروڑ 7 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا۔

عدالت نے ملزمہ کے والد ضیا الحسن کو 14 سال قید اور 50 لاکھ جرمانے کی سزا سنائی جبکہ ملزمہ کے بھائی اشعر کو 14 سال قید اور 50 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔

عدالت نے تینوں ملزمان کی ضمانت منسوخ کرکے جیل بھیجنے کا حکم دیا جبکہ ایک ملزم رومان حسن کو عدم شواہد کی بنا پر بری کردیا۔

دوسری جانب وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے مطابق کیس میں ملزمہ نیہا کی والدہ بھی نامزد تھیں جو دوران ٹرائل انتقال کرگئی ہیں جبکہ ملزمان پر 7 کروڑ کے فراڈ کا الزام لگایا گیا تھا اور ان کے خلاف مقدمہ 2012 میں ایف آئی اے بینکنگ سرکل میں درج کیا گیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے