اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے بھارت کے ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات کے حوالے سے مزاحیہ ٹوئٹ کی ہے۔
اپنی ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے ٹی20 میمز کے ہیش ٹیگ کے ساتھ کہا ہے کہ بھارت اب بھی سیمی فائنل میں پہنچ سکتا ہے اگر وہ جعلی ای میل نیوزی لینڈ کو بھیجے اور پھر نیوزی لینڈ سیکیورٹی خدشات پر یو اے ای سے ایونٹ ادھورا چھوڑ کر چلا جائے۔
#T20Memes pic.twitter.com/wQb0SUMOeq
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) November 4, 2021
واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت کی سیمی فائنل میں پہنچنے کی امیدیں اگر ، مگر کا شکار ہیں، نیوزی لینڈ اگر اپنے بقیہ دو گروپ میچز جیت جائے تو وہ سیمی فائنل میں براہ راست پہنچ جائے گا، اگر بھارت اپنے بقیہ 2 میچ جیت جائے اور نیوزی لینڈ کو ایک میچ میں شکست ہوجائے تو پھر سیمی فائنل میں وہی ٹیم پہنچے گی جس کا فتح کا مارجن اچھا ہوگا۔