تحریک لبیک پاکستان کے رہنما سعد رضوی کو رہا کردیا گیاہ

تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے رہنما سعد رضوی کو رہا کردیا گیاہے۔

ترجمان تحریک لبیک پاکستان کا کہنا ہے کہ رہائی کے بعد سعد رضوی مسجد رحمت للعالمین پہنچ گئے۔

سعد رضوی کل اپنے والد علامہ خادم حسین رضوی کے عرس کی تقریبات میں شریک ہوں گے، عرس کی تقریبات 21 نومبر تک جاری رہیں گی۔

محکمہ داخلہ کے ذرائع کے مطابق سعد رضوی کو پہلی بار اپریل 2021 میں ایک ماہ کیلئے نظربندکیاگیا، انہیں ڈی سی کے حکم پر نظربندکیاگیاتھا اور نظربندی کےدوران سعدرضوی کانام فورتھ شیڈول میں شامل کیاگیا۔

خیال رہے کہ حکومت اور تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے درمیان معاہدے کے بعد ان کی رہائی عمل میں آئی ہے۔

قبل ازیں محکمہ داخلہ پنجاب نے تنظیم کے سربراہ سعد رضوی کی رہائی کے خلاف پنجاب حکومت کی جانب سے دائراپیل واپس لینے کا فیصلہ کیا تھا۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے سعد رضوی پر درج 98 مقدمات کی فہرست بھی وفاقی وزارت داخلہ کو بھجوا ئی تھی اور وزارت داخلہ نے دہشت گردی کے مقدمات ختم کرنے سے متعلق وزارت قانون سے مشاورت بھی کی تھی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے