پیغامات پر ری ایکشنز کیلئے واٹس ایپ نے نئے فیچر پر کام شروع کر دیا

عالمی سطح پر مقبول میسجنگ ایپ واٹس بھی فیس بک جیسے میسیج ری ایکشن فیچر پر کام کررہا ہے۔

ٹیکنالوجی رپورٹس کے مطابق واٹس ایپ نے بیٹا چینل پر اینڈرائیڈ صارفین کے لیے نئی اپ ڈیٹ جاری کی ہیں جس سے پتا چلتا ہے کہ واٹس ایپ صارفین کے لیے میسج ری ایکشن فیچر پر کام کررہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق واٹس ایپ چند ماہ سے ایک ایسے فیچر پر کام کررہا ہے جو صارفین کو فیس بک کی طرح کمنٹس پر میسج ری ایکشن کی اجازت دے گا جس کے ذریعے صارفین اب واٹس ایپ میسج پر اپنے جذبات کا اظہار کسی تحریری ریپلائی کے بغیر بھی کرسکیں گے ۔

رپورٹس کے مطابق واٹس ایپ کا نیا فیچر مستقبل میں فیوچر اپ ڈیٹ کے طور پر متعارف کروایا جائے گاتاہم صارفین اسے تازہ ترین بیٹا ورژن میں بھی سیٹنگ مینیو میں نہیں دیکھ پائیں گے بلکہ اس فیچر سے فائدہ اٹھانے کے لیے صارفین کو سیٹنگز مینیو میں جاکر اسے ان ایبل اور ڈس ایبل کرنا پڑے گا ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے