آئی جی اسلام آباد احسن یونس کا کہنا ہے کہ دوران ڈیوٹی فائرنگ سے زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کو سرکاری طور پر غازی ڈکلیئر کیا جائے گا۔
آئی جی اسلام آباد احسن یونس نے فرائض کی ادائیگی کے دوران زخمی پولیس اہلکاروں سے ملاقات کی۔
احسن یونس کا کہنا تھا کہ فرائض کی ادائیگی میں زخمی پولیس اہلکاروں کے جذبے کو سلام پیش کرتا ہوں، جس اہلکار کو دوران ڈیوٹی فائر لگا اسے محکمہ سرکاری طور پر غازی ڈکلیئر کرے گا۔
آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس نے فرائض کی ادائیگی کے دوران زخمی ہونے والے اور بیمار پولیس اہلکاروں سے ملاقات کی۔
جس جس کانسٹیبل، اے ایس آئی، ایس پی کو دوران ڈیوٹی فائر لگا ہے اسے محکمہ سرکاری طور پر غازی ڈکلیئر کرے گا۔انہیں غازی کا سٹیٹس دیا جائے گا اور انکے نام cont..⬇️ pic.twitter.com/UyvwsDvTBH
— Islamabad Police (@ICT_Police) December 10, 2021
آئی جی اسلام آباد نے مزید کہا کہ زخمیوں کو غازی کا اسٹیٹس دیا جائے گا اور ان کے نام کے ساتھ غازی لکھا جائے گا، فرائض کی ادائیگی کی خاطر گولی کھانا بہادری کا کام ہے جو ہر کوئی نہیں کر سکتا۔
آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس نے فرائض کی ادائیگی کے دوران زخمی ہونے والے اور بیمار پولیس اہلکاروں سے ملاقات کی۔
جس جس کانسٹیبل، اے ایس آئی، ایس پی کو دوران ڈیوٹی فائر لگا ہے اسے محکمہ سرکاری طور پر غازی ڈکلیئر کرے گا۔انہیں غازی کا سٹیٹس دیا جائے گا اور انکے نام cont..⬇️ pic.twitter.com/UyvwsDvTBH
— Islamabad Police (@ICT_Police) December 10, 2021
اس موقع پر آئی جی اسلام آباد نے پولیس اہلکاروں کی مالی معاونت بھی کی اور اعلان کیا کہ ریٹائرڈ پولیس اہلکاروں کے بچوں کو اہلیت کے مطابق بھرتی کیا جائے گا۔