ملاکنڈ ڈویژن جو قدرتی حسن سے مالامال ہے ۔یہاں کا حسن جو ہر سال لاکھوں سیاحوں کو اپنی طرف کھینچ لاتا ہے ۔ ملاکنڈ ڈویژن کے ماربل اور گرینائٹ کے لیے بھی مشہور ہیں جیسے ٹاپکل گرے گرینائٹ،سنی گری اور سنی وائٹ ماربل۔
پول چوکی میں فیکٹری کے مالک عابد خان جو کئی سال سے اس فیکٹری کو چلا رہے ہیں۔وہ کہتے ہے کہ سوات موٹروے کی وجہ سے سے کاروبار بڑھ گئے ہیں۔پہلے کاروباری لوگ یہاں آنے کو تیار نہیں ہوتے تھے، اگر آ بھی جاتے تو یہاں سے مال لے جانے میں ان کو مسائل کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ٹرانسپورٹ بھی مہنگی تھی اور دشوار راستوں کی وجہ سے خطرات بھی تھےتاہم اب موٹروے بن جانے کی وجہ سے دس ٹن تک مال موٹروے پر آرام سے پشاور ، اسلام آباد ، لاہور یہاں تک کہ سکھر تک تیار ماربل گرینائٹ لے جا سکتے ہیں۔
امجد بھی پچھلے 10 سالوں سے ماربل اور گرینائٹ کے کاروبار سے وابستہ ہیں ۔وہ کہتے ہے کہ پچھلے دو سال میں یعنی سوات موٹروے کے بننے کے بعد ماربل انڈسٹری بہت وسیع ہوگئی ہے۔پہلے یہاں کےلوگ ہمارے خریدار تھے اور اب پنجاب سمیت سندھ سے بڑے بڑے ڈیلر ہمارے گاہک بن گئےہیں ۔
سوات موٹروے بننے کے بعد اب لوگوں کا وہ تاثر بھی ختم ہوگیا ہے کہ راستے میں کچھ خطرناک واقعہ پیش آ سکتا ہے۔الہ ڈھنڈ ڈھیری انٹر چینج سے اتر کر پل چوکی شروع ہوجاتی ہے۔جہاں کئی ماربل فیکٹریاں ہیں۔سوات تک موٹر وے بن جانے کے بعد یہ کاروبار مزید بڑھ جائے گا .
اکمل پچھلے 17 سالوں سے ماربل فیکٹری سے وابستہ ہ، وہ اس وقت ماربل فیکٹریوں کے مسائل حل کرنے میں قائدانہ کردار ادا کر رہےہیں ۔وہ کہتے ہیں کہ ضلع ملاکنڈ میں تقریباً 100 سے زائد ماربل،گرینائیٹ اور سٹون کٹر ہیں۔اور ہر فیکٹری میں تقریباً 12 لوگ کام کر رہے ہیں۔ ان فیکٹریوں سے براہ راست 1200 سو خاندانوں کے چولہے جل رہے ہیں۔
سوات موٹروے کے بننے سے پہلے ان فیکٹریوں کی تعداد بہت کم تھی۔اور لوکل لوگ یہاں کے خریدار تھے تو فیکٹریوں میں کام بھی کم ہوتا تھا۔جب کام کم ہوتا تھا تو لیبر بھی کم چاہیئے ہوتی تھیں۔جب سے موٹروے بنی ہے ، تب سے لاہور، سیالکوٹ، گجرانوالہ، گجرات اور کراچی سے بھی بڑے بڑے کاروباری لوگ آنے لگے ہیں۔
اب لاہور سے کوئی بھی پارٹی ماربل ،گرینائیٹ دیکھنے کیلئے آتی ہے تو ایک روز میں ہی اپنا کام مکمل کر کے واپس بھی جا سکتے ہیں ، پہلے یہ ممکن نہیں تھا۔
اکمل کا مذید کہنا تھا کہ ماربل کے خریدار جب یہاں آتے ہیں تو ہوٹلز میں رہتے ہیں ، جس کی وجہ سے یہاں کی ہوٹل انڈسٹری ، مقامی فروٹس ، سبزیاں ،مالٹا ، آڑو ، گڑ ، سمیت ہر چیز کی خرید و فروخت میں نمایاں طور پر اضافہ ہوا ہے اور مخلتف اقسام کے کاروبار بڑھ رہے ہیں جو لوگ بہت سے آتے ہیں تو یہاں کے ہوٹلوں میں جاتے ہیں،یہاں ک مالٹے،لوکل ،اڑو کے دنوں میں آڑو ،اسی طرح ہر چیز کی خریداری میں اضافہ ہوا ہے۔اور ہر طرح کا کاروبار پھیل گیاہے۔