ملک بھر میں یوم میلاد النبی ﷺکی تقریبات عروج پر

ملک بھر میں جشن عید میلاد النبی ﷺ مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے ۔

یوم میلاد مصطفیٰ ﷺ شایان شان طریقے سے منانے کیلئے ملک بھر کے شہری اور دیہی علاقوں میں رہائشگاہوں،شاہراہوں،گلی وکوچے اور بازاروں کو خوبصورت جھنڈیوں،برقی قمقوں اور دیگر زیبائشی اشیاء سے سجا یا جارہا ہے جبکہ مساجد ،نجی و سرکاری عمارتوں پر بھی چراغاں کر دیاگیا ۔

Latest-Eid-Milad-un-Nabi-Wallpaper

مختلف مقامات پر جشن عید میلاد النبی کی مناسبت سے چھوٹے بڑے جلوس نکالے جارہے ہیں ۔

سرکاری اور سماجی سطح پر ملک بھر میں سیمینارز ،کانفرنسیں اور دیگر تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں علماء کرام، مشائخ عظام نبی کریم کے اسوہ حسنہ اور سیرت طیبہ کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کر رہے ہیں ۔

milad11

اسلام آباد میں دو روزہ قومی سیرت النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں ملک بھر سے صاحبان علم اپنے مقالے پیش کریں گے ۔

پاکستان کے سرکاری ٹی وی چینل پی ٹی وی اور پی ٹی وی ہوم پر ربیع الاول کی مناسبت سے انتہائی شاندار اور سنجیدہ پروگراموں کا انعقاد کیا گیا جب کہ ریڈیو پاکستان اور پاکستان ٹیلی ویژن کے زیر اہتمام نعتیہ مقابلہ بھی ریڈیو پاکستان اور پاکستان ٹیلی ویژن پر نشر کیا گیا ۔

جیو ٹیلی ویژن پر داکٹر عامر لیاقت حسین جبکہ اے آر وائی پر جنید جمشید نے رمضان ٹرانمیشن کیں ۔

ورلڈ ایجوکیشن موومنٹ کے زیر اہتمام سیرت النبی ﷺ کی روشنی میں موجودہ مسائل کے حل کے حوالے سے تقریری مقابلے کا انعقاد کیا گیا ۔

پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے مینار پاکستان کے سایہ زار میں عالمی میلاد کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں علامہ داکٹر طاہر القادری نے خطاب کیا ۔

Tahir qadri melad conf

ملک بھر کے شہری اور دیہی علاقوں میں رہائشگاہوں،شاہراہوں،گلی و کوچے اور بازار رنگ برنگے پرچموں ، برقی قمقموں ، آرائشی محرابوں ، جھنڈیوں اور دیگر زیبائشی اشیاء سے سجایا گیا ہے ۔

اس دن کی مناسبت سے ملک میں کئی مقامات پر جشن عید میلادالنبی کے کیک بھی کاٹے گئے جبکہ مستحقین میں نیاز کی تقسیم بھی کی گئی ۔

حکومت کی طرف سے جشن عید میلاد النبی کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے ۔

پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے جشن عید میلاد النبی کے موقع پر کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے سکیورٹی کے فول پروف انتظاما ت کو حتمی شکل دیدی ہے۔

لاہور سمیت پنجاب بھر میں ہزاروں کی تعداد میں افسران اور اہلکار حفاظتی ڈیوٹیوں پر تعینات ہونگے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے