حالات ہاتھ سے نکل رہے ہیں، بڑے فیصلے لیں: پرویز الٰہی

لاہور : پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما اور اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی سے حکومتِ پنجاب کے وزراء کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ق کی قیادت نے تحریک انصاف کو بڑے سیاسی فیصلے لینےکا مشورہ دے دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پرویز الٰہی نے مشورہ دیا ہے کہ جو سیاسی حالات ہیں اس کا تقاضہ ہے کہ حکومت پہلے فیصلہ لے، حالات تیزی سے حکومت کے ہاتھ سے نکل رہے ہیں، جو پہلے فیصلہ لیتا ہے سیاست میں اس کوبرتری حاصل ہوجاتی ہے۔

ذرائع کے مطابق پرویز الٰہی نے کہا کہ لمحہ بہ لمحہ صورت حال تبدیل ہورہی ہے، اس صورتحال پر مشورہ بھی ہورہا ہے اور رابطے بھی ہورہے ہیں۔

خیال رہے کہ اپوزیشن وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد کیلئے متحرک ہے اور اپنے نمبر پورے کرنے کیلئے ق لیگ و دیگر حکومتی اتحادیوں سے بھی رابطے کر رہی ہے جبکہ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد والے اپنا شوق پورا کرلیں ہماری تیاری مکمل ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے