حکومت اتحادیوں کے ساتھ مشاورت سے چلے تو اس کا اپنا فائدہ ہے، پرویز الہیٰ

لاہور: مسلم لیگ (ق) کے صدر اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ کا کہنا ہے کہ اتحادیوں کے ساتھ مشاورت سے چلا جائے تو حکومت کا اپنا فائدہ ہے۔

اپنے ایک بیان میں اسپیکر پنجاب اسمبلی اور حکومتی اتحادی جماعت مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری پرویزالٰہی کا کہنا تھا کہ ہم اتحادی ہیں اور ہماری الگ جماعت ہے، اور جماعتوں کے اندر مختلف آراء ہوتی ہیں، لیکن فیصلے باہمی مشاورت سے کیے جاتے ہیں۔

چوہدری پرویزالٰہی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ایماندار اور ان کی نیت بھی اچھی ہے، ہم نے حکومت چھوڑی ہے نہ ہی اپوزیشن میں شمولیت کی ہے، ہم اب بھی حکومت کا حصہ ہیں ہر مشکل وقت میں حکومت کا ساتھ دیا ہے، عوامی مسائل کی نشاندہی آج نہیں کی پہلے دن سے کررہے ہیں، اتحادیوں کے ساتھ مشاورت سے چلا جائے تو حکومت کا اپنا فائدہ ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے