عوام عمران خان کے جلسہ کے لیے گھروں سے باہر نکلیں:فواد چوہدری کی اپیل

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے ’’امر بالمعروف‘‘ جلسہ کے حوالے سے ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کا جلسہ عوام کا جلسہ ہے۔

فواد چوہدری نے کہا عمران خان کا جلسہ عوام کا جلسہ ہے عمران خان پاکستان کے محسن ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان نے ایک آزاد خارجہ پالیسی کی بنیاد رکھی، وہ پاکستان جس کے بارے میں کہا جاتا تھا کہ یہاں پیسے سے ہر ایک کو خریدا جا سکتا ہے، آج وہ پاکستان عمران خان کی وجہ سے سر اٹھا کر کھڑا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا بہادر قوم کو بہادر لیڈر کی ضرورت ہوتی ہے، عمران خان وہ لیڈر ہے جو کبھی عوام کا سر جھکنے نہیں دے گا، عمران خان نے پاکستان کی معیشت اور پاکستان کی انڈسٹری کو اپنے پاؤں پر کھڑا کیا۔

فواد چوہدری نے لوگوں سے جلسے میں شرکت کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا پاکستان کے عوام عمران خان کے جلسہ کے لیے گھروں سے باہر نکلیں، پاکستان کے کونے کونے سے عوام بشمول عورتیں، بچے، جوان پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد پہنچیں اور وزیراعظم عمران خان کا امر بالمعروف جلسے کا تاریخی خطاب سنیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے