سابق چیف جسٹس کی جسٹس پارٹی

اسلام آباد…….سابق چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری نے سیاسی جماعت قائم کردی، کہتے ہیں بے رحم احتساب اور سب کے لئے انصاف حاصل کرنا پارٹی کے قیام کا مقصد ہے۔

اسلام آباد میں پاکستان جسٹس وڈیموکریٹک پارٹی کے قیام کے موقع پر بڑی تعدا د میں وکلاء، سول سوسائٹی، انصاف کے متلاشی اور نجکاری کے خلاف برسرپیکار ٹریڈ یونینز کے ارکان نے شرکت کی۔

[pullquote]افتخار چوہدری نے کہا کہ ان کی جماعت میں صرف وہی لوگ آئیں گے جو کرپٹ نہیں، ریٹائر ہوا تو میرے سامنے دو راستے تھے کہ آرام سے زندگی گزارتا اور گدھوں کو اس ملک کو لوٹنے دیتا لیکن میں نے دوسرے اور مشکل راستے کا انتخاب کیا ہے۔[/pullquote]

افتخار چوہدری نے کہا کہ ان کی جماعت صدارتی نظام کے لیے جدوجہد کے علاوہ، سوئس بینکوں سے اربوں ڈالر واپس لانے، لینڈ ریفارمز، تعلیم اور صحت سمیت پچیس نکاتی ایجنڈے پر کام کرے گی، ہماری پارٹی کا نشان بار آف جسٹس ہو گا، اسکے لیے اپلائی کریں گے اور پارٹی کے جھنڈے میں جو رنگ ہیں وہ انصاف ، جمہور، پاکستان اور اقلیتوں کی علامت ہیں۔

سابق چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ خود ساختہ جلاوطنی اختیار کرنے والے اور ایجنسیوں سے پیسے لے کر خود کو کامیاب کروانے والے سیاستدانوں سے قوم کو معذرت کرنا ہوگی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے