ہار گئے تو دھاندلی ،جیت گئے تو شفاف :رانا ثنااللہ

وزیر قانون پنجاب راناثنااللہ کہتے ہیں کہ جہاں ہاروہاں دھاندلی اورجہاں جیت وہاں شفافیت کا شور مچانا درست نہیں۔

فیصل آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیرقانون پنجاب نے کہا کہ جہانگیرترین نے لودھراں میں اچھی مہم چلائی، وہ تحریک انصاف کو لودھراں میں کامیابی پرمبارکباد دیتے ہیں، جہاں مسلم لیگ (ن) کی پوزیشن اچھی تھی وہ جیت گئی، جہاں پی ٹی آئی بہتر تھی کامیاب ہوگئی، جہاں ہار وہاں دھاندلی اور جہاں جیت وہاں شفافیت کا شور مچانا درست نہیں۔

سندھ میں رینجرز کے اختیارات سے متعلق رانا ثنا اللہ نے کہا کہ کراچی میں جمہوریت اورآئین کی عمل داری یقینی بنائی جا رہی ہے، سندھ آپریشن کے متنازعہ معاملات کافی حد تک حل کر لئے گئے ہیں.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے