بدین……بدین میں حکومت کی جانب سے دیہی مرکزصحت کو دوعمارتیں مریضوں کے علاج کے لیے دی گئیں،ایک عمارت میں تو مریض زیر علاج ہے مگر دوسری عمارت میں تھانا قائم ہوگیا۔
بدین کے نواحی شہر نندو میں دیہی مرکز صحت کی سرکاری عمارت میں چار ماہ سے تھاناقائم ہے۔ عمارت میں دفاتر کے علاوہ حوالات اور اسلحہ خانہ بھی بنا لیا گیا ہے۔یہی نہیں، یہاں پولیس اہل کاروں کے رہنے کا بھی پورا بندوبست ہے۔
[pullquote]دیہی مرکز صحت کے ایم ایس ڈاکٹر محمد خان کا کہنا ہے کہ انہوں نے جبری طور پر تھانا قائم کرنے کے خلاف اعلیٰ حکام کو کئی بار تحریری شکایات کیں لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔[/pullquote]
تھانے میں تعینات پولیس اہل کاروں کا کہنا ہے کہ شہر میں تھانے کے لیے کوئی سرکاری عمارت ہی نہیں ہے، دوسری جانب ایس ایس پی ابرار حسین نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ تھانا تو ہے لیکن اس کی چھت کی مرمت جاری ہے، اس لیے عارضی طور پر اسپتال کی عمارت میں تھانا بنایا گیا ہے، جیسے ہی چھت کی مرمت مکمل ہوگی تھانا منتقل کردیا جائے گا۔