معروف تجزیہ نگار اور کالم نویس حسن نثار نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی والے شریف ہیں لیکن ان کو خیر نہیں پڑتی دراصل یہ دنیا کی نہیں بلکہ کسی اور سیارے کی مخلوق ہیں
ان کو کچھ پتہ ہی نہیں کہ یہ دنیاکیا ہے یہاں کیسے رہنا ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں ایک سوال کے جواب پر انہوں نے کہا کہ یہ درست ہے کہ [pullquote]جماعت اسلامی کی قیادت شریف اور مڈل کلاس ہے لیکن مجھے بڑا دکھ ہے کہ جماعت اسلامی والوں کا دھیان کسی اچھی چیز پر نہیں جاتا[/pullquote]۔اللہ ان کے حال پر رحم کرے۔
میزبان نے ان سے پوچھا تھا کہ جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ نریندر مودی سے ملاقات میں نواز شریف نے کشمیر پر کوئی بات نہ کی اور اس مسئلے کو پس پشت ڈالا جارہا ہے۔