عدالت نے دعا کے طبی معائنے کی درخواست مسترد کر دی

کراچی سے لاہور جاکر پسند کی شادی کرنے والی دعا زہرا کے طبی معائنے سے متعلق درخواست عدالت نے مسترد کرتے ہوئے کیس کی سماعت 13 اگست تک ملتوی کر دی۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت میں کم عمری کی شادی سے متعلق کیس کی سماعت میں عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے متاثرہ بچی کا طبی معائنہ کرانے کی درخواست مسترد کی۔

اس موقع پر تفتیشی افسر نے کیس کے ضمنی چالان جمع کرانے کے لیے مہلت مانگی جس پر عدالت نے تفتیشی افسر کو مہلت دیتے ہوئے کیس کی اگلی سماعت 13 اگست تک ملتوی کر دی۔

یاد رہے درخواست دعا کے والد مدعی مقدمہ مہدی علی کاظمی کی جانب سے دائر کی گئی تھی جب کہ بچی کے اغوا کا مقدمہ کراچی کے الفلاح تھانے میں درج ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے