شہباز گل کے ڈرائیور کی اہلیہ کی گرفتاری کے معاملے پر شیخ رشید کا بیان

پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے ڈرائیور اور ڈرائیور کی اہلیہ کی گرفتاری کے معاملے پر سابق وفاقی و زیر شیخ رشید نےکہا ہے کہ "میری ساری سیاسی زندگی کی تاریخ میں نہ میں نے ایسا کبھی دیکھا نہ سنا کہ مخالف کی دس ماہ کی بچی کی ماں کو اس کے گھر سے اٹھا لیا جائے۔ شہباز گل کے بیانیے سے اختلاف کیا جا سکتا ہے اور بہت سارے لوگوں کو اختلاف ہے لیکن حکومت کے اس ظالمانہ،بیوقوفانہ اور جاہلانہ اقدام کی مذمت کرتا ہوں” شیخ رشید نے یہ مذمت شہباز گل کے ڈرائیور کی اہلیہ اور دس ماہ کی بیٹی کو عدالت میں پیش کرنے پر کی ہے۔واضح رہے کہ آج کی پیشی میں ڈرائیور کی اہلیہ کو ضمانت نہیں مل سکی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے