کراچی: شہر میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں پولیس افسر بھی محفوظ نہیں رہا۔
گزری کے علاقے پنجاب چورنگی انڈر پاس میں موٹر سائیکل سوار 3 ڈاکوؤں نے زمان ٹاؤن تھانے کی پولیس چوکی کے انچارج اے ایس آئی راشد علی کو روک کر لوٹ مار کی۔
اس دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں نے پولیس افسر کو تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کر دیا جبکہ ڈاکو پولیس افسر سے نقدی ، موبائل فون اورلائسنس یافتہ نائن ایم ایم پستول چھین کر فرار ہوگئے.