بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مقبولیت میں بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کے برابر آگئے ہیں۔
بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان بھارت ہی نہیں پوری دنیا میں شہرت رکھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر میں ان کے مداحوں کی تعداد کروڑوں میں ہے جب کہ بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن کے بعد کنگ خان سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ فعال اداکار ہیں جو اپنی فلمی مصروفیات کے علاوہ اپنے خیالات سے مداحوں کو آگاہ کرتے رہتے ہیں تاہم اب بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی مقبولیت میں ان کے برابر آگئے ہیں۔
بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تیزی سے مقبولیت حاصل کرتے ہوئے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے برابر آگئے ہیں جب کہ دونوں شخصیات کے ٹوئٹر پر فالوورز کی تعداد ایک کروڑ 70 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔
واضح رہے کہ بالی ووڈ میگا اسٹار امیتابھ بچن کے ٹوئٹر پر فالوورز کی تعداد ایک کروڑ 80 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔