مجھے پریس کانفرنس کرنے سے روک دیا گیا ،ہارون رشید غازی

لال مسجد کے مقتول نائب خطیب علامہ عبدالرشید غازی نے بیٹے ہارون رشید غازی کہتے ہیں کہ انہوں نے آج سہہ پہر چار بجے لال مسجد میں اپنے والد کے قتل کیس کے حوالے سے پریس کانفرنس کرنا تھی تاہم اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے پریس کانفرنس نہیں کرنے دی.

[pullquote]آئی بی سی اردو ڈاٹ کوم سے گفتگو کرتے ہوئے ہارون رشید غازی نے کہا کہ اسلام آباد پولیس نے میرے شبے میں میرے چھوٹے بھائی حارث رشید غازی کو گرفتار کیا تاہم بعد میں انہیں رہا کر دیا گیا.
[/pullquote]

اسلام آباد انتظامیہ کے سرکردہ افسران جامعہ حفصہ گئے جہاں انہوں نے ہارون رشید غازی کو بتایا کہ ” آپ کو پریس کانفرنس کرنے کی اجازت نہیں ”
ہارون رشید غازی کا کہنا تھا کہ ان پر مشرف کے خلاف مقدمے کی وجہ سے کافی دباؤ ہے اورانہیں کئی بار ذہنی اذیت کا نشانہ بنایا ۔

اس حوالے سے جب اسلام آباد انتظامیہ سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تو ان سے رابطہ نہ ہو سکا.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے