وٹامن کا زیادہ استعمال پھیپھڑوں کے کینسرکا خطرہ بڑھا دیتا ہے : تحقیق

بیجنگ: ایک تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ وٹامن کی گولیوں کے استعمال میں زیادتی پھیپھڑوں کے مہلک کینسر کے خطرات میں اضافہ کر سکتی ہے۔

عام طور پر لوگ وٹامن اے کی گولیاں مدافعتی نظام اور بینائی بہتر کرنے کے لیے کھاتے ہیں۔ البتہ، چین کی پیکنگ یونیورسٹی کے ماہرین نے لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ وٹامن کی یہ گولیاں پھیپھڑوں کے کینسر کا سبب بن سکتی ہیں۔

گزشتہ تحقیق میں یہ معلوم ہوا تھا کہ وٹامن اے کازیادہ استعمال بیضہ دانی کےکینسر کے خطرات میں اضافہ کر سکتا ہے۔ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ وٹامن اے کی گولیوں کا کوئی تعلق پھیپھڑوں کے کینسر سے سامنے آیا ہے.فرنٹیئرز اِن نیوٹریشن میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں بتایا گیا کہ وٹامن اے کی گولیوں کے استعمال میں زیادتی اسکوامس خلیوں اور ایڈینوکارسِنوما پھیپھڑوں کے کینسر کے خطرات میں اضافہ کرتی ہے۔

برطانیہ میں کینسر سےہونےوالی اموات میں سب سے زیادہ اموات پھیپھڑوں کے کینسر سے ہوتی ہیں۔ہر سال برطانیہ میں 47 ہزار لوگوں میں پھیپھڑوں کے کینسر کی تشخیص ہوتی ہے جبکہ 34 ہزار 700 افراد کی اس بیماری سے موت واقع ہوجاتی ہے۔

اسکوامس سیل کارسِنوما اور ایڈینوکارسِنوما دونوں پھیپھڑوں کے کینسر کی عام اقسام ہیں۔ان دونوں میں ایڈینوکار سِنوما سب سے عام قسم ہے اور یہ بلغم بنانے والے غدود کے خلیوں سے ہونا شروع ہوتی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے