ملک میں توانائی کا بحران شدت اختیار کر گیا

ملک میں توانائی کا بحران شدت اختیار کر گیا، سندھ اور بلوچستان میں صنعتوں کوساڑھے تین ماہ کیلئے گیس کی فراہمی معطل جبکہ گیس پریشر کم ہونے سےگھریلو صارفین بھی مشکلات کا شکار ہوگئے۔

حیدرآباد سمیت سندھ کے کئی شہروں میں شہری گیس سے محروم ہوگئے، کراچی کے مختلف علاقوں میں بھی گیس پریشر کم ہونے سے شہری مشکلات کا شکار ہو گئے ہیں۔

ادھر وادی کوئٹہ میں بھی سردی کی شدت بڑھتے ہی سوئی گیس پریشر کم ہو گیا جس سے شہری پریشان ہوگئے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ گیس کا پریشر کم ہونے سے تین وقت کا کھانا بھی ہوٹلوں سے منگوانے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

دوسری طرف راولپنڈی، ملتان، لودھراں، وہاڑی اور خانیوال سمیت پنجاب میں بھی گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔

دوسری جانب کراچی کے بڑے ایکسپورٹرز گیس بند ہونے کے بعد فیکٹری چلانے کیلئے لکڑیاں جلانے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

فیکٹریوں کی جانب سے بوائلر چلانے کیلئے لکڑیوں کے ڈھیر لگا کر فیکٹری چلانے کے سیکڑوں سال پرانے طریقے کو اپنالیا گیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے