جب موقع ملا ، پنجاب نے ہمارا حصہ کھا لیا ۔پرویزخٹک

وزير اعلیٰ خيبر پختونخوا پرويز خٹک پاک چين اقتصادی منصوبے ميں امتيازی سلوک پر کھل کر ميدان ميں آگئے ۔۔کہتے ہيں باتيں وفاق کي ہوتی ہيں ليکن بڑے بھائی کو جب بھی موقع ملتا ہے ،ہمارا حصہ کھا جاتا ہے ۔۔۔

پاک چين اکنامک کاريڈور منصوبے ميں خيبر پختونخوا کو نظر انداز کرنے پر صوبائی حکومت ميدان ميں نکل آئی ۔۔حکومت نے سياسی جماعتوں اور قوم پرست تنظيموں کے ساتھ مل کر تحريک چلانے کا اعلان کرديا ہے ۔

[pullquote]پشاور ميں قوم پرست جماعتوں کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وزير اعلیٰ پرويز خٹک کا کہنا تھا جب بھي حق کے لئے آواز اٹھاتے ہيں تو غدار کہا جاتا ہے ۔۔۔بڑے بھائي کو کسی صوبے کی فکر نہيں صرف جی ٹي روڈ کا وزير اعلیٰ ہے ۔۔[/pullquote]

وزير اعلیٰ کا يہ بھي کہنا تھا کہ وزير اعظم وعدے کے بجائے خيبر پختونخوا کو ايک سڑک پر ٹرخا رہے ہيں۔۔ جو صوبائی حکومت خود بھی بنا سکتی ہے ۔۔۔حصہ نہ ملا تو راہدری گذرنے بھی نہيں دينگے ۔۔

پاک چين راہدری کے حوالے سے صوبائی حکومت ،اپوزيشن جماعتيں اور قوم پرست تنظيموں نے بھی ايکا کرليا ہے ۔۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے