فیفا ورلڈکپ: کروشیا نے مراکش کو شکست دے کر تیسری پوزیشن حاصل کرلی

ورلڈ کپ میں فائنل سے قبل تیسری پوزیشن کے لیے کھیلے گئے میچ میں کروشیا نے مراکش کو 1-2 سے شکست دے دی۔میچ کا آغاز سنسنی خیز انداز میں ہوا جہاں پہلے ہاف کے 10 منٹ کے اندر دونوں ٹیموں نے ایک،ایک گول کیا۔

کروشیا کی جانب سے ساتویں منٹ گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی لیکن مراکش نے دو منٹ بعد برتری ختم کردی۔

کروشیا نے پہلے ہاف میں کھیل کے 45 ویں منٹ میں دوسرا گول کرکے ایک مرتبہ پھر برتری حاصل کی۔فٹبال ورلڈکپ کی تاریخ میں مراکش کی بہترین کارکردگی ہے۔ مراکش فٹبال ورلڈکپ میں چوتھی پوزیشن حاصل کرنے والا پہلا افریقی ملک بن گیا۔

قطر میں ہونے والے ورلڈکپ کا فائنل اتوار کو ارجنٹائن اور دفاعی چیمپئن فرانس کے درمیان کھیلا جائے گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے