امید تھی آپ گھٹیا سوال ہی کریں گے: آفریدی کا صحافی کو جواب

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران ٹی ٹوئٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی، کپتانی اور اُن کی پرفارمنس سے متعلق سوال پر بھڑک اٹھے اور بولے امید تھی کہ آپ گھٹیا سوال ہی کریں گے۔

آفریدی نے سلمان بٹ اور محمد آصف کو بھی آڑے ہاتھوں لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں ٹی وی پر بیٹھ کر جھوٹ بولتے رہے ، انہیں اپنے گریبان میں جھانکنا چاہئے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈر شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ محمد عامربہترین صلاحیتوں کا حامل ہے، انسان سےغلطی ہوتی ہے،عامر نےسچ بتادیاسزابھی بھگت لی، میرے دل میں عامر کیلئے ہمیشہ جگہ رہی ہے۔

ورلڈ ٹی 20 کے لئے اسکواڈ کے حوالے سے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ٹاپ 16 لڑکے اسکواڈ میںمنتخب ہوئے ہیں،انہی کھلاڑیوں کو ورلڈ ٹی20 تک لے کر چلنا چاہئے۔

بنگلادیش میں ہونے والے انڈر19کرکٹ ورلڈ میں آسٹریلیا کے شرکت نہ کرنے پر آفریدی کا کہنا تھا کہ معلوم نہیں انہوں نے ایسا کیوں کیا؟ کرکٹ ہونی چاہئے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے