سنگاپور میں پاپ سپر اسٹار میڈونا کے کانسرٹ کو صرف 18 سال سے زائد عمر لوگوں کیلئے مخصوص کر دیا گیا ہے۔
میڈونا دنیا بھر میں ’باغی دل‘ کے نام سے کانسرٹ سیریز کر رہی ہیں اور سنگاپور میں ان کا 28 فروری کو ایک شو شیڈول ہے۔
کانسرٹ کے مقامی کوآرڈنیٹر نے بتایا کہ میڈونا پہلی مرتبہ سنگاپور کے 55 ہزار نشستوں پر مشتمل نیشنل سٹیڈیم میں صرف ایک رات کیلئے پرفارم کریں گی۔
منتظمین نے فیس بک پر جنسی حوالے سے کانسرٹ کی ریٹنگ ’آر 18‘ قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ صرف 18 سال سے زائد عمر لوگوں کو سٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہو گی۔
روزنامہ اسٹریٹس ٹائمز کے مطابق، کانسرٹ کے ایک حصے میں نیم برہنہ ڈانسرز پول ڈانس کریں گے۔
خیال رہے کہ روایات سے جڑے سنگاپور نے حالیہ کچھ سالوں میں سنسر پالیسی میں نرمی کی ہے، جس کے بعد وہ ایشیا میں تفریح کا مرکز بن گیا ہے۔
تاہم، سرکاری حکام کہتے ہیں کہ سنگاپور کی زیادہ تر آبادی اب بھی قدامت پسند ہے۔