رضی صاحب کے بیٹے کا ولیمہ تھا…
کھانے میں 35 آئٹم تھے…..
کھیراورآئسکریم ملا کر….
اور ہاں کافی اور پان بھی تھے…
مزہ آگیا….
سب نے ڈٹ کر کھایا…..
رضی صاحب نے بھی…..
اپنے کاروباری دوستوں کے ساتھ کھاتے بھی رہے اور انھیں کھلاتے بھی رہے….
پیٹ اوپر تک بھر گیا…..
پر دل نہ بھرا…..
پانی کی جگہ بھی نہ بچی….
ڈکار پر ڈکار لیتے رہے….
مگر بس نہ کی…..
سنا ہے اگلے روز "کارڈیو” میں داخل ہوئے ….
ہلکا سا اٹیک تھا…
اور بس…..