نیوزی لینڈ کرکٹ کی پاکستان کو وائٹ بال کرکٹ سیریز کی پیشکش

نیوزی لینڈ کرکٹ نے پاکستان کو وائٹ بال کرکٹ سیریز کی پیشکش کر دی۔

ذرائع کے مطابق دونوں بورڈز کے درمیان سیریز کے لیے مثبت بات چیت جاری ہے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی براہِ راست سیریز کے حوالے سے معاملات پر نیوزی لینڈ کرکٹ حکام سے بات کر رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وائٹ بال سیریز میں 3 ون ڈے یا 5 ٹی ٹوئنٹی میچز پر بات چیت جاری ہے، ممکنہ طور پر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاری کے سلسلے میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلی جا سکتی ہے۔

ذرائع کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ کے دعوت نامے کے بعد پی سی بی اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کر رہا ہے اور اگلے چند روز میں سیریز کو حتمی شکل دیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ نے آسٹریلیا کے دورے کے اختتام پر نیوزی لینڈ میں سیریز کھیلنے کی پیشکش کی ہے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا ٹیسٹ میچ 7 جنوری کو سڈنی میں ختم ہو گا۔

جنوری کے دوسرے ہفتے کی ونڈو میں نیوزی لینڈ ٹیم وائٹ بال سیریز کے لیے پاکستان کی میزبانی کی خواہش مند ہے۔

نیوزی لینڈ کے پاس جنوبی افریقا کی میزبانی سے قبل ایک ونڈو ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے