کراچی: محکمہ موسمیات نے پاکستان میں ذی الحج کے چاند کی ممکنہ تاریخ بتا دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ذی الحج کے چاند کی پیدائش 18 جون کو 9 بج کر37 منٹ پر ہوگی۔ اس دوران جزوی بادل بھی ہوسکتے ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ آبزرویٹری سے حاصل کردہ معلومات کی بنیاد پر ذی الحج کا چاند 19 جون کو نظر آنے کا قوی امکان ہے۔ اس روز ذی الحج کی 29 تاریخ ہوگی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ذی الحج کا چاند 19 تاریخ کو نظر آنے کی صورت میں عید الاضحیٰ ممکنہ طور پر 29 جون بروز جمعرات کو ہوسکتی ہے۔
رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہر اسلامی مہینے کی 29 ویں تاریخ کو طلب کیا جاتا ہے اور چاند کی رویت سے متعلق حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرتی ہے۔