نیب ترامیم : آصف زرداری سمیت دیگر افراد کے خلاف ریفرنسز واپس

اسلام آباد: احتساب عدالت نے قوانین میں ترامیم کے نتیجے میں آصف زرداری کے خلاف جعلی اکاؤنٹس کیسز نیب کو واپس بھجوا دیے۔

سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری و دیگر ملزمان کے خلاف جعلی اکاؤنٹس کیسز پر سماعت احتساب عدالت میں ہوئی، جہاں عدالت نے 4 ریفرنسز نیب کو واپس بھجوا دیے۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ سنایا ۔ سماعت میں آصف زرداری کےوکیل فاروق نائیک اور نیب پراسیکیوٹرز عدالت پیش ہوئے۔ فاروق نائیک نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ نیب قانون میں ترمیم کے بعد یہ ریفرنسز عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں ۔ احتساب عدالت ریفرنسز پر ٹرائل نہیں چلا سکتی۔

عدالت نے سابق صدر آصف زرداری ، فریال تالپور، حسین لوائی اور دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس نیب کو واپس بھجوا دیے۔ علاوہ ازیں منظور قادر اور دیگر ملزمان کے خلاف پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس بھی نیب کو واپس بھجوا دیے جب کہ بلال شیخ اور دیگر ملزمان کے خلاف سندھ بینک ریفرنس بھی واپس بھجوا دیا۔ اس کے علاوہ پنک ریڈیڈنسی ریفرنس بھی نیب کو واپس بھجوا دیا گیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے