معروف غیر سرکاری تنظیم پیس اینڈ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں خیبرپختونخوا ، پنجاب ، سندھ اور بلوچستان کے میڈیا موثران کے لئے تین روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ۔
ورکشاپ کا مقصد ان موثران کو سیڈ پروجیکٹس کے حوالے سے رہنمائی دینا تھی ۔ مذکورہ موثران کواپنے متعلقہ علاقوں میں اس تنظیم کے تحت پراجیکٹس کرنے ہوں گے ۔ اسی سلسلے میں اس سہ روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا تھا ۔
ورکشاپ کے پہلے دن موثران نے اپنے منتخب کردہ آئیڈیاز پیش کئے جن کے اوپر شرکاء اور ماہرین نے اپنی گذارشات اور تجاویز پیش کئے ۔ دوسرے دن کا موضوع عملی سرگرمیاں تھا جن میں مختلف گروپوں نے اپنے اپنے پروجیکٹ کا عملی نمونہ پیش کیا ۔ جبکہ تیسرے دن بھی عملی سرگرمیاں کی گئی ۔
آخر میں تنظیم کے صدر سید اظہر حسین صاحب نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ تمام میڈیا موثران اپنے متعلقہ علاقوں میں امن ، رواداری اور استحکام کو فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کریں۔