نیشنل یونیورسٹی آف ٹکنالوجی نے اراسم ڈیز کی تقریبات کے دوران سنٹی مرحلہ طے کیا، ای یو پروجیکٹ ایکٹیو ای یو ایپلی کیشنز برائے پائیدار ماحولیات کی فخریہ نمائش کی گئی۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی اسلام آباد میں رومانیہ کے سفارت خانے کے سیاسی امور کے سربراہ اور پولیٹیکل کونسلر جناب ایڈورڈ سونیا تھے جبکہ تقریب میں لیفٹیننٹ جنرل معظم اعجاز (ر) ریکٹر نیوٹیک پر مشتمل کئی معزز مہمانوں نے شرکت کی۔
پراجیکٹ مینیجر، ڈاکٹر مریم جلال نے سامعین کو "ایکٹو” پروجیکٹ کے بارے میں بریفنگ دی، جس میں معلومات اور مواصلات کے زریعے موسمیاتی بحران کے لیے جدید خطوط پر استوار کرنے کے تصور اور اس پر عمل درآمد کرنے کے بڑے اہداف کو اجاگر کیا گیا۔
مہمان خصوصی جناب ایڈورڈ سونیا نے پراجیکٹ "ایکٹیو” کی عالمی اہمیت پر فصاحت کے ساتھ زور دیا۔ جناب ایڈورڈ نے رومانیہ اور پاکستان کے اعلیٰ تعلیمی اداروں کے درمیان مستقبل میں پرجوش تحقیقی تعاون کے امکانات پر بھی زور دیا، جس سے فکری ہم آہنگی کے امکانات روشن ہو گئے۔
تقریب کے اختتام پر جناب ایڈورڈ اور ریکٹر نیوٹیک کی جانب سے نیوٹیک کے طلباء اور فیکلٹی کو ان کے غیر معمولی پروجیکٹس کے لیے تعریفی اسناد پیش کی گئیں۔
نیوٹیک جدید طرز پر بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ تعاون کی کوششوں کے ذریعے پائیداری کی ترقی کے لیے مضبوطی سے پرعزم ہے۔