جہانگیر ترین کا انتخابات میں شکست کے بعد سیاست سے علیحدگی کا اعلان

استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیرترین نے سیاست سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔

جہانگیر ترین کا کہنا تھاکہ استحکام پاکستان پارٹی کے چیئرمین کی حیثیت سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے استحکام پاکستان پارٹی کے اراکین کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ان کا کہنا تھاکہ جن لوگوں نے انتخابات میں حمایت کی ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں، اور کامیابی پراپنے مخالفین کو مبارکباد دیتا ہوں۔

خیال رہے کہ جہانگیر ترین عام انتخابات میں قومی اسمبلی کی دو نشستوں سے ہار گئے تھے جن میں این اے 149 اور این اے 155 لودھراں شامل ہیں۔

دوسری جانب ن لیگ سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے باوجود استحکام پاکستان پارٹی عام انتخابات میں کوئی خاطر خواہ کامیابی حاصل نہ کرسکی۔ قومی اسمبلی کی دو اور پنجاب اسمبلی کی ایک ہی سیٹ جیتی ہے۔

نہ سیاست چھوڑی نہ پارٹی، فی الحال بریک لے رہا ہوں: پرویزخٹک کی تردید

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پارلیمنٹرینز کے سربراہ پرویزخٹک نے سیاست سے علیحدگی کی خبروں کی تردید کردی۔

اس سے قبل پرویز خٹک کی جانب سے سیاست سے علیحدگی کی خبر سامنے آئی تھی تاہم اب انہوں نے اس کی تردید کردی ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ میری سیاست چھوڑنے کی زیرگردش خبریں غلط ہیں۔

پرویز خٹک نے کہا کہ سیاست چھوڑ رہا ہوں، نہ ہی اپنی پارٹی کا عہدہ چھوڑونگا، کچھ وقت کے لئے آرام کرنا چاہتا ہوں۔

ان کا کہنا تھاکہ آرام کرنے کا ہرگز مطلب نہیں کہ میں سیاست چھوڑوں۔

قبل ازیں عام انتخابات میں شکست پر استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین نے بھی پارٹی چیئرمین شپ سے مستعفی ہونے اور سیاست سے کنارہ کشی کا اعلان کیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال پرویز خٹک نے پاکستان تحریک انصاف سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کے نام سے جماعت بنائی تھی۔

عام انتخابات میں پرویز خٹک اپنی نشستوں سے ہار گئے تھے اور پی ٹی آئی پی نے خیبرپختونخوا اسمبلی کی دو نشستیں حاصل کرسکی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے