پرامن احتجاج سب کا حق ہے، کسی کو انارکی پھیلانے کی اجازت نہیں دیں گے: وزیراعظم

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کے خطرات کے باوجود پر امن انتخابات کا انعقاد ہوا، چیلنجز کے باوجود ملک میں جمہوری تسلسل خوش آئند ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم انوار الحق کا کہنا تھا انتخابات کے انعقاد میں سکیورٹی اداروں نے اہم کردار ادا کیا، انڈونیشیا میں ووٹ گنتی کرتے ہوئے ایک مہینہ لگا تھا لیکن ہمارے یہاں پہلے ڈھائی گھنٹے میں ایک پروجیکشن بنا دی گئی۔

نگران وزیراعظم نے کہا کہ ملک بھر میں 90 ہزار سے پولنگ اسٹیشنز تھے اور انٹرنیٹ کی سہولت ہر جگہ موجود تھی، 36 گھنٹوں میں الیکشن نتائج مرتب ہوئے، بےقاعدگیاں ہوئی ہوں گی لیکن اس کیلئے فورم موجود ہے۔

انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس الیکشن کے تین چار تجربے آچکے ہیں، پاکستان بہت مستحکم اور ذمہ دار ملک ہے، پرامن احتجاج سیاسی لوگوں کا حق ہے لیکن پرتشدد احتجاج کے خلاف کارروائی کی جائے گی، انارکی پھیلانے کی کوئی حکومت اجازت نہیں دیتی اور نہ ہم دیں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے