خواتین کی صحت کا اصل راز

دن بھرمیں مٹھی بھرمقدارسے زیادہ نہ لیں

ڈرائی فروٹس یوں توہر بچے بوڑھے جوان اور خواتین کی پسند ہیں لیکن بہت کم لوگ ان کی افادیت سے آگاہ ہیں۔ خواتین موسم سرماکی آمد کے ساتھ ہی ڈرائی فروٹس کی بڑی ڈش اپنی ڈائننگ ٹیبل پر سجا دیتی ہیں اور گھرکے افراد اور آنے والے مہمان ان سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔

بادام:آم کوپھلوں کابادشاہ کہاجاتاہے،اسی طرح بادام کوڈرائی فروٹس کابادشاہ قراردیاجاتاہے۔ بادام خوب چباچبا کر کھانا چاہئے، اگر بادام کی چھ یاسات گریاں رات کوپانی میں بھگودی جائیں اور صبح نہارمنہ چھیل کرکھائی جائیں تومعدے کے ساتھ ساتھ آنکھوں اور دماغ کیلئے بھی مفید ہیں۔بادام کے ساتھ کشمش کااستعمال کریں۔کڑوے بادام کسی صورت نہ کھائیں کیونکہ ان میں ایک خاص قسم کازہرپایا جاتاہے جوآنکھوں کی بیماری کاباعث بنتاہے۔

اخروٹ:اس میں پائے جانے والے وٹامن اور معدنی نمک سے نہ صرف مسلزمضبوط ہوتے ہیں بلکہ اس سے میٹابولزم بھی تیز ہوتا ہے۔ اخروٹ مقدار میں کم کھانے چاہئے کیونکہ یہ گلے میں خراش اور منہ میں چھالے بننے کامئوجب بن سکتا ہے۔ اخروٹ کھانے کے بعد چائے پینانقصان دہ ہے کیونکہ اس سے کھانسی ہوتی ہے۔البتہ اخروٹ کی بھنی ہوئی گری کھانے سے کھانسی ختم ہوجاتی ہے۔اخروٹ کے ساتھ کشمش کااستعمال نہ کریں۔

چلغوزہ:یہ خصوصاََ جگر اور گردوں کیلئے مفید ہے۔اس میں کولیسٹرول نہیں پایاجاتاہے۔چلغوزے کی تھوڑی سے مقدار لمبے عرصے تک وزن کم کرنیمیں معاون ہے۔چلغوزہ ہمیشہ کھانے کے بعد استعمال کریں ورنہ بھوک ختم کردیتاہے۔یہ بھی یاد رکھیں کہ 20گرام سے زائد چلغوزے کھانے سے سراور جسم کے مختلف حصوں میں درد ہوسکتاہے۔

کاجو: کاپر،میگنیشیم اورنہ جمنے والی چکنائی کی وجہ سے کاجوکو ہرعمراور جنس کے افراد کیلئے بہت موزوں تصور کیا جاتا ہے۔ دیگر ڈارئی فروٹس کے برعکس کاجوکاچھلکا ذرازہریلا ہوتاہے،اس لئے اس کاچھلکا اُتار کرکھایاجاتاہے۔ریشہ خراش،پھٹی ہوئی، ایڑھیوں اور انٹی فنگل ٹریٹمسنٹس میں استعمال کر سکتی ہیں۔ایسی خواتین جنہیں زیادہ پسینہ آتا ہوان کیلئے کاجوکااستعمال نقصان دہ ہے۔
پستہ:لوبلڈپریشراور دل دماغ کیلئے نہایت مفیدہے۔پورے دن میں مٹھی بھر پستہ کھانے سے اینٹی آکسیڈینٹس منرلز، وٹامنزاور پروٹین کی مطلوبہ مقدار حاصل ہوجاتی ہے۔عام طور پرپستے سے کھانسی کاعلاج کیاجاتاہے،تاہم اگریہ مطلوبہ مقدار سے کھایاجائے توکھانسی کاباعث بھی بن سکتاہے۔

مونگ پھلی:مونگ پھلی وزن میں اضافہ کاباعث بنتی ہے تاہم مونگ پھلی کی افادیت بڑھانے کیلئے ساتھ گڑکااستعمال بھی کریں۔ مونگ پھلی کے اندرکاسرخ چھلکا بھی اتار کرکھاناچاہئے۔اکثر لوگ سمجھتے ہیں کہ مونگ پھلی کھانسی کاموجب ہے حالانکہ اس کی وجہ کچی مونگ پھلی ہوتی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے