عید کی تعطیلات بدھ 10 اپریل سے ہفتہ 13 اپریل تک ہوں گی

کراچی: حکومت سندھ نے عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔

حکومت سندھ نے عید الفطر پر 4 روزہ تعطیلات کا اعلان کیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق عید کی تعطیلات بدھ 10 اپریل سے ہفتہ 13 اپریل تک ہوں گی۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے 9 اپریل کو شوال کا چاند نظر آنے کے امکانات ظاہر کیے ہیں۔

محکمہ موسمیات نے عید الفطر کے چاند کے حوالے سے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئے چاند کی پیدائش 8 اپریل کو رات 11 بج کر 21 منٹ پر ہوگی اور 9 اپریل کو چاند نظر آنے کے امکانات ہیں۔

دوسری جانب وفاقی حکومت نے بھی عیدالفطر پر 10 سے 13 اپریل تک عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے