پنجاب میں آج سے 29 اپریل تک آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان، الرٹ جاری

آج سے 29 اپریل تک پنجاب میں آندھی اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے ہدایت جاری کی کہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے متعلقہ محکمے الرٹ رہیں

ڈی جی کے مطابق صوبائی کنٹرول روم سمیت تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سینٹرز کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے، شہری احتیاط کریں، بجلی کے کھمبوں،لٹکتی تاروں سے دور رہیں۔

عرفان علی کاٹھیا کے مطابق شہری بجلی کی گرج چمک اور طوفانی صورتحال میں کھلے آسمان تلے نہ جائیں ۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق شہری مدد کے لیے پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر کال کر سکتے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے